کنول نعمان کا وینٹی لیٹر آج کچھ دیر کیلئے اتارے جانے کا امکان

کنول نعمان کا وینٹی لیٹر آج کچھ دیر کیلئے اتارے جانے کا امکان
کنول نعمان کا وینٹی لیٹر آج کچھ دیر کیلئے اتارے جانے کا امکان

  

لاہور (ویب ڈیسک) جناح ہسپتال میں زیر علاج ممبر پنجاب اسمبلی کنول نعمان تاحال وینٹی لیٹر پر ہیں تاہم ان کے قریبی ذرائع نے بتایا ہے کہ ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ آج ان کا وینٹی لیٹر کچھ دیر کے لیے اتار کر دیکھا جا ئے گا کہ صورتحال کیا ہے۔ سرجری کا فیصلہ صورتحال دیکھنے کے بعد کیا جائے گا۔ ذرائع نے بتایا کہ ممبر پنجاب اسمبلی کنول نعمال اپنے گھریلو حالات سے کافی عرصے سے پریشان تھیں کیونکہ ان کی والدہ فالج کی مریضہ ہیں جبکہ اکلوتا بیٹا بھی ذہنی طور پر مریض ہے ۔ کنول نعمان کا خاوند کراچی میں ہونے کی وجہ سے اپنی فیملی کو ٹائم نہیں دے پاتا تھا۔ کنول نعمان نے اپنی پریشانی کا ذکر بعض قریبی دوستوں سے بھی کیا تھا۔

مزید : تفریح