ہتھیارنہ چلا سکنے والے چوکیدار کو کسی رشتے دار کو ساتھ رکھنے کی اجازت
پشاور (ویب ڈیسک) صوبہ خیبر پختونخوا کے ایلیمنٹری اور ثانوی تعلیمی بورڈ ز نے ایک ’عجیب اقدام اٹھاتے ہوئے تمام سکولوں کو ہدایت کی ہے کہ اگر ان کو چوکیدار ہتھیار نہیں چلا سکتا تو وہ اپنے کسی تربیت یافتہ رشتہ دار کو اس مقصد کیلئے اپنے ساتھ لاسکتا ہے ، صوبے کے تعلیمی اداروں کی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے حال ہی میں ذپارٹمنٹ سیکرٹریٹ میں ہونے والے ایک اجلاس کے دوران تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز (ڈی ای اوز) کو اس فیصلے سے آگاہ کیا گیا ڈائریکٹر ایلیمنٹری اینڈ سیکندری ایجوکیشن اور تمام ڈی ای اوز کو جاری کئے گئے سرکلر میں کہا گیا کہ سکول چوکیدار کے معاملہ پر پیر نٹس ٹیچرز کو نسل (پی ٹی سی ) کے ساتھ بحث کی جانی چاہیے مزید کہا گیا کہ اگر پی ٹی سی رضامند ہو جاتی ہے تو چوکیدار کو ایک بندوق فراہم کی جائے گی، جس کے بعد متعلقہ ڈی ای او مقامی انتظامیہ سے لائسنس جاری کرنے کیلئے رابطہ کرے گا، سرکلر کے مطابق اگر کسی وجہ سے چوکیدار ہتھیار سنبھالنے کے قابل نہیں پایا گیا تو اسے اپنے لیے کسی ایسے رشتہ دارکا بندوبست کرنا پڑے گا۔