آرمی چیف کا ’ ایگل ون‘ مشقوں کا دورہ، پاکستان اپنے تجربات کا تبادلہ کرنے کیلئے تیار ہے: راحیل شریف

آرمی چیف کا ’ ایگل ون‘ مشقوں کا دورہ، پاکستان اپنے تجربات کا تبادلہ کرنے ...
آرمی چیف کا ’ ایگل ون‘ مشقوں کا دورہ، پاکستان اپنے تجربات کا تبادلہ کرنے کیلئے تیار ہے: راحیل شریف

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان، مالدیپ اور سری لنکا کی مشترکہ انسداد دہشتگردی مشقوں میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے شرکت کی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پبی میں جاری تین ملکوں کی” ایگل ون“ کے نام سے مشترکہ انسداد دہشتگردی مشقیں جاری ہیں۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے تربیتی مرکز کا دورہ کیا اور مشقوں میں شرکت کی جبکہ سری لنکا ، مالدیپ ، افغانستان اور جنوبی افریقہ کے وفود نے بھی مشقوں کا جائزہ لیا اور پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا۔

اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ مشقوں سے خطے میں دہشتگردی سے نمٹنے میں مدد ملے گی ،دہشتگردی پوری دنیا کا مسئلہ ہے اور اس جنگ میں پاکستان ایک دہائی سے قربانیاں دے رہا ہے۔پاکستان عالمی سطح پر دہشتگردی کیخلاف جنگ سے حاصل ہونے والے تجربات کا تبادلہ کرنے کیلئے تیار ہے۔

دہشتگردوں کا کوئی مذہب، مسلک اور ملک نہیں ہے اس کے خلاف عالمی سطح پر کوششیں کرنے کی ضرورت ہے۔ ضرب عضب کی کامیابی کے بعد دوست ممالک نے اپنی فوجوں کیلئے تربیت کی درخواست کی ہے۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ پاکستان کے سری لنکا کے ساتھ اچھے روابط ہیں جو کہ بھارت کو ایک آنکھ نہیں بھاتے۔ماضی میں بھی پاک فوج نے سری لنکا میں باغیو ں کی سرکوبی کے لئے اہم کردار اداکیا تھا جس کابھارت کو کافی غصہ بھی ہے اورموجودہ مشقیں بھارت کو ایک واضح پیغام ہیں۔

مزید : قومی /اہم خبریں