پاکستانی ڈی جی ایم او کی بھارتی فوج کو برف میں دبے فوجیوں کو نکالنے میں مدد کی پیشکش

پاکستانی ڈی جی ایم او کی بھارتی فوج کو برف میں دبے فوجیوں کو نکالنے میں مدد کی ...
پاکستانی ڈی جی ایم او کی بھارتی فوج کو برف میں دبے فوجیوں کو نکالنے میں مدد کی پیشکش

  

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی ڈی جی ایم او نے برفانی تودے میں دبے بھارتی فوجیوں کو نکالنے کیلئے بھارتی فوج کو مدد کی پیشکش کر دی ہے ۔پاک فوج کے ادارہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق پاکستانی ڈی جی ایم او نے بھارتی ہم منصب سے رابطہ کیا اور برفانی تودے میں پھنسے بھارتی فوجیوں کو نکالنے کیلئے امدادی کارروائیوں میں مدد کی پیشکش کی ۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز روز سیاچین کے مقام پر 19ہزار فٹ کی بلندی پر بھارتی فوجی گشت کر رہے تھے کہ ان پر برفانی تودہ آگراجس کے باعث دس بھارتی فوجی برف تلے دب گئے۔

مزید : راولپنڈی /اہم خبریں