وزیر اعظم سے ظفراللہ جمالی کی ملاقات ،بلوچستان کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال

وزیر اعظم سے ظفراللہ جمالی کی ملاقات ،بلوچستان کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ ...
وزیر اعظم سے ظفراللہ جمالی کی ملاقات ،بلوچستان کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف سے سابق وزیر اعظم میر ظفراللہ خان جمالی نے ملاقات کی ہے ، ملاقات میں بلوچستان کے ترقیاتی امور اور عوام کی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ بلوچستان کا مستقبل بہت روشن ہے، امن و سلامتی کے ساتھ صوبے کی ترقی و خوشحالی اولین ترجیح ہے اور بلوچستان کو ملک کے دیگر صوبوں کے برابر لے کر آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں عوامی فلاح کے متعدد منصوبوں کا آغاز کیا ہے اورجاری ترقیاتی منصوبوں کے فوائد عوام تک پہنچ رہے ہیں۔

مزید : قومی /اہم خبریں