پیار دنیا کی خوبصورت ترین شے ہے،میرا نظریہ محبت بدلنے والا نہیں : کترینہ کیف

پیار دنیا کی خوبصورت ترین شے ہے،میرا نظریہ محبت بدلنے والا نہیں : کترینہ کیف
پیار دنیا کی خوبصورت ترین شے ہے،میرا نظریہ محبت بدلنے والا نہیں : کترینہ کیف

  

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک ) بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف اوررنبیر کپور کے درمیان قطع تعلقی کی خبریںآجکل زبانِ زد خاص و عام ہیں تاہم کترینہ کیف براہ راست ان خبررں کی نہ تو تصدیق کر رہی ہیں اور نہ ہی تردید تاہم کہا ہے کہ میرا نظریہ محبت بدلنے والا نہیں،میں خود کو بہت صوفی محسوس کرتی ہوں ، میں پیار اور زندگی پر بہت کچھ کہنا چاہتی ہوں لیکن کسی مخصوص شے پر بات نہیں کرنا چاہتی۔

ڈی این اے انڈیا ڈاٹ کام کے مطابق کترینہ کیف نے یہ باتیں ایک صحافی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہیں۔ کترینہ کیف نے کہا کہ میرا پیار سے متعلق نظریہ بدلنے والا نہیں ہے ۔ میں محسوس کرتی ہوں کہ پیار پر میرے نظریات فروغ پا چکے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے رشتے نبھانا سیکھ لیا ہے اور کس کو کس طرح ڈیل کرنا ہے سیکھ لیا ہے ، یہ بھی سیکھ لیا ہے کہ کم خودغرض بناجائے اور زیادہ سے زیادہ سخی ہوا جائے اور آپ سے جڑے لوگوں کے خوابوں کو پورا کرنے کے لئے ان کی زیادہ سے زیادہ مدد کی جائے ۔ کترینہ کیف نے کہا کہ یہ چیزیں ذہنی پختگی کے ساتھ آتی ہیں تاہم آپ کا عقیدہ محبت ، آپ کا محبت میں مبتلا ہونا اور وہ جذبہ جو آپ محبت میں مبتلا ہونے پر محسوس کرتے ہیں اور دیانتداری پیار سے وابستہ امید جس پر آپ کا ایمان ہے ، امید کرتی ہوں یہ سب میرے لئے ہمیشہ ایسا ہی رہے گا ۔

کترینہ کیف نے مزید کہ پیار دنیا میں سب سے خوبصورت شے ہے ۔ میں کسی بھی وجہ سے محبت سے دور نہیں ہو سکتی ، کبھی نہیں اور نہ ہی کوئی مجھے پیار سے دور رکھ سکتا ہے ۔ شادی کرنے سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جب خدا کی مرضی ہو گی شادی ہو جائے گی کچھ چیزیں آپ کو اپنے خدا پر چھوڑ دینی چاہیے ۔ بریک اپ سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نجی زندگی میں مداخلت نہ کی جائے ، کسی کو بھی کام کے حوالے سے پہچانا جایا جانا چاہیے نہ کہ اپنے نجی معاملات سے ۔

مزید : تفریح