بجلی کا بریک ڈاؤن، نیپراکا این ٹی ڈی سی سے وضاحت طلب کرنے کافیصلہ

بجلی کا بریک ڈاؤن، نیپراکا این ٹی ڈی سی سے وضاحت طلب کرنے کافیصلہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ملک بھر میں ہونے والے بجلی کا بریک ڈاو¿ن ہونے پر نیپرا نے این ٹی ڈی سی سے وضاحت طلب کرنے کافیصلہ کرلیا ہے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز نے نیپرا ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ 15 اور 21 جنوری کوملک بھرمیں بجلی کے بریک ڈاو¿ن ہوئے جس کی وضاحت کیلئے این ٹی ڈی سی کو خط لکھے مگر کوئی جواب نہیں آیا۔ دوسری طرف ایم ڈی این ٹی ڈی سی ارشد چوہدری نے کہا ہے کہ نیپراکے خطوط کاعلم نہیں ،این ٹی ڈی سی کاہیڈآفس لاہورمیں ہے اور اس حوالے سے ہمیں کوئی خط نہیں بھیجاگیا ۔ نیپرا کے خطوط اسلام آباد آفس نے وصول کیے ہیں،بجلی کے بریک ڈاو¿ن سے متعلق رپورٹ تیارکرلی گئی ہے اور آج (جمعرات کو) ہی نیپرا کو بھجوادی جائے گی۔

مزید : اسلام آباد