کویت ایئر ویز نے 1350کویتی ملازمین کو ریٹائرڈ کر دیا ،1600کو گولڈن ہینڈ شیک

کویت ایئر ویز نے 1350کویتی ملازمین کو ریٹائرڈ کر دیا ،1600کو گولڈن ہینڈ شیک
کویت ایئر ویز نے 1350کویتی ملازمین کو ریٹائرڈ کر دیا ،1600کو گولڈن ہینڈ شیک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کویت سٹی(مانیٹرنگ ڈیسک )کویت ایئر ویز نے منافع کا ہدف حاصل کرنے کے لئے 1350ملکی ملازمین کو ریٹائرڈ کر دیا ہے ۔عرابین بزنس ڈاٹ کام میں شائع خبر کے مطابق سرکاری ایئر لائن کمپنی کے چیف ایگزیکٹو نے جمعرات کے روز کہا ہے کہ گھاٹے میں جارہی کویت ایئرویز نے گذشتہ دو برسوں میں 1350کویتی ملازمین کو ریٹائرڈ کیا ہے ، یہ اخراجات میں کمی اور 2019تک منافع میں واپسی کے منصوبہ کا حصہ ہے ۔ 1990-91 میں عراق کی کویت پر چڑھائی کے بعد ایئر لائن کو بحالی کے لئے جدوجہد کرنا پڑی ۔ گلف ایوی ایشن کے فروغ کے لئے گذشتہ دو دہائیوں میں پچیدہ بیوروکریٹک طریقہ عمل بھی اس سے پردے (سائیڈ لائن)کر دیا گیا ہے ۔
کویت ایئر ویز کے چیف ایگزیکٹو عبداللہ ال سرحان نے مزید بتایا کہ گذشتہ دو برسوں میں 1600ملازمین گولڈن ہینڈ شیک لے کر ایئر لائن کو چھوڑ گئے ۔ تاہم ایئر لائن نے حکومت کی خصوصی اجازت لینے کے بعد ریٹائرڈ پائلٹوں ، انجینئروں سمیت 250ملازمین کو واپس لیا ہے ایسا خطے میں ایوی ایشن کے فروغ کے باعث ملک میں ایئر لائن عملے میں کمی کے باعث کیا گیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس وقت کویت ایئر ویز کے ملازمین کی کل تعداد 5800ہے ۔
عبداللہ ال سرحان کا کہنا ہے کہ کویت ایئر ویز2014میں اعلان کردہ منصوبے کے تحت 1000غیر ملکی ملازمین کو ایئر لائن سے نکالنے کے لئے منصوبے کا دوبارہ جائزہ لے رہی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ کویت ایئرویز کو 2014میں 33ملین دینار (109.2ملین ڈالر) کا نقصان اُٹھانا پڑا جبکہ 2013میں نقصان 67ملین دینار تھا ۔ اس بات کو مد نظر رکھتے ہوئے غیر معمولی اقدامات اُٹھانے پڑے لہذا 2015 میں ایئر ویز کو نقصان گذشتہ کے برعکس کم ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ غیر معمولی اقدامات میں کویت ایئرویز کو خودمختار بنانا بھی شامل ہے ،اس کو آڈٹ بیورو کی بھی اجازت دی جا رہی ہے جس کے باعث کویت ایئرویز عراقی چڑھائی کے بعد پہلی بار نئے طیاروں کے آڈرد دینے کے قابل ہو سکے گا۔
واضح رہے کہ تیل کی دولت سے مالامال عرب ملک کویت میں ملکی ملازمین کواز خود ریٹائرڈ کرنا یہ نوکریاں سے فارغ کرنا بہت ہی نایاب ہے ۔