پاکستان میں نوجوان لڑکی کی ایسی حرکت کہ سعودی عرب میں پاکستانی شہری نے اپنی زندگی ختم کر لی

پاکستان میں نوجوان لڑکی کی ایسی حرکت کہ سعودی عرب میں پاکستانی شہری نے اپنی ...
پاکستان میں نوجوان لڑکی کی ایسی حرکت کہ سعودی عرب میں پاکستانی شہری نے اپنی زندگی ختم کر لی

  

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک)محبت کے میں ناکامی پر پاکستانی نے سعودی عرب میں کنویں میں کود کر جان دیدی ۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی نوجوان لڑکے کو سعود ی عرب میں جب معلوم ہوا کہ اس کی محبوبہ نے اسے ٹھکراتے ہوئے پاکستان میں کسی اور شخص سے شادی کر لی ہے تواس نے دلبرداشتہ ہوتے ہوئے کنویں میں کود کر خودکشی کر لی ۔

خود کشی کے دس روز بعد جب ایک شخص اپنی بھیڑ بکریوں کو پانی پلا رہا تھا تو اس نے پانی میں بد بو محسوس کی جس پر اسے تشویش ہو ئی اور پولیس کو بلایا لیا ۔پولیس نے نوجوان کی لاش کنویں سے نکال کر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔لڑکے کے رشتہ دار کا کہناہے کہ 20سالہ نوجوان پاکستان میں لڑکی کے اہل خانہ سے مل کر شادی کیلئے رضامندی حاصل کرنے کے بعد سعودی عرب واپس آ گیا تھا لیکن بعدازاں اسے لڑکی کی شادی کی خبر ملی جس پر اس نے دلبرداشتہ کنویں میں چھلانگ لگا کر جان دیدی ۔

مزید : بین الاقوامی