سعودی عرب نے پرائیویٹ سیکٹر میں ہفتے میں کام کا دورانیہ کم کر دیا ،پرائیویٹ ملازمین کو خوشخبری سنا دی

سعودی عرب نے پرائیویٹ سیکٹر میں ہفتے میں کام کا دورانیہ کم کر دیا ،پرائیویٹ ...
سعودی عرب نے پرائیویٹ سیکٹر میں ہفتے میں کام کا دورانیہ کم کر دیا ،پرائیویٹ ملازمین کو خوشخبری سنا دی

  

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب نے پروائیویٹ سیکٹر میں پورے ہفتے میں کام کا دورانیہ کم کر کے 40گھنٹے کر دیاہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی منتخب پارلیمنٹ نے پرائیویٹ سیکٹرمیں ہفتے میں کام کے دوانیے کو 45گھنٹوں سے کم کر کے 40گھنٹے کرنے کا قانون فافذ کر دیاہے جس کے مطابق ڈیوٹی ٹائمنگ آٹھ سے نوگھنٹے ہو گی ،مالکان ملازموں کو دیر تک کام کرنے کیلئے مجبور نہیں کر سکیں گے اورشکایت موصول ہونے پر کارروائی بھی کی جائے گی ۔

سعودی عرب کی جانب سے یہ اقدام سعودی شہریوں کو پرائیوٹ سیکٹر میں لانے کیلئے کیا گیاہے جو کہ طویل ڈیوٹی کی وجہ سے پرائیوٹ سیکٹر میں آنے پر خوفزدہ ہیں ۔نئے قانون کے مطابق مضان المبارک میں مسلمانوں کیلئے ہفتے میں کام کا دورانیہ 35گھنٹے ہو گا ۔

مزید : بین الاقوامی