بھارتی ہاکی ٹیم کے کپتان پر جنسی استحصال کا الزام لگانے والی خاتون کون ہے؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

بھارتی ہاکی ٹیم کے کپتان پر جنسی استحصال کا الزام لگانے والی خاتون کون ہے؟ ...
بھارتی ہاکی ٹیم کے کپتان پر جنسی استحصال کا الزام لگانے والی خاتون کون ہے؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ہاکی ٹیم کے کپتان کے خلاف جنسی استحصال کی درخواست نے جہاں بھارت میں کرکٹ شائقین کو ہلا کر رکھ دیا ہے وہیں سب لوگ اس تجسس میں بھی مبتلا ہیں کہ آخر سردار سنگھ پر الزامات لگانے والی خاتون کون ہے؟ لیکن اب یہ تجسس ختم ہو گیا ہے کیونکہ مذکورہ خاتون جس کا نام ”اشپال بھوگل“ بتایا جاتا ہے ایک 21 سالہ ہاکی پلیئر ہے جو برطانیہ کی جونیئر ہاکی ٹیم کیلئے کھیل چکی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اشپال بھوگل برطانیہ میں پیدا ہوئی اور انہیں برطانیہ کی جونیئر ہاکی ٹیم کی نمائندگی کرنے والی پہلی ایشیائی نژاد برطانوی خاتون کا اعزاز حاصل ہوا۔ انہوں نے برطانیہ کی ہاکی ٹیم کی جانب سے 2010ءمیں نمائندگی کی جبکہ وہ انویسٹک وومینز پریمیئر لیگ فار بیسٹن ہاکی کلب کیلئے بھی کھیل چکی ہیں۔
سردار اور اشپال بھوگل کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ دونوں 2012ءمیں لندن اولمپکس کے دوران ملے ۔ اشپال بھوگل نے سردار سنگھ کے خلاف جنسی استحصال، جسمانی اور ذہنی تشدد کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔

مزید :

کھیل -