شام اور روس مسئلے کا سیاسی نہیں بلکہ عسکری حل چاہتے ہیں: جان کیری

شام اور روس مسئلے کا سیاسی نہیں بلکہ عسکری حل چاہتے ہیں: جان کیری
شام اور روس مسئلے کا سیاسی نہیں بلکہ عسکری حل چاہتے ہیں: جان کیری

  

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک )امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا کہ شام اور روس کی نیت سیاسی حل کی بجائے مسئلے کا عسکری حل چاہتے ہیں ۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکی وزیرِ خارجہ جان کیری کا یہ بیان اقوامِ متحدہ کی جانب سے شام کے تنازع پر سوئس شہر جینیوا میں ہونے والے مذاکرات کی معطلی کے بعد سامنے آیا ہے۔

جان کیری نے  اپنے بیان میں کہا کہ شام میں حزبِ مخالف کے کنٹرول والے علاقوں پر مسلسل روسی حملے اور حکومتی افواج کی جانب سے لاکھوں شہریوں کا محاصرہ اس بات کے واضح اشارے ہیں کہ روس اور شام کی نیت سیاسی حل کی بجائے ایک عسکری حل کی ہے۔

مزید : بین الاقوامی