ڈاکٹر عاصم حسین کیس: سلیم شہزاد، قادر پٹیل ، انیس قائم خانی کے وارنٹ گرفتاری جاری

ڈاکٹر عاصم حسین کیس: سلیم شہزاد، قادر پٹیل ، انیس قائم خانی کے وارنٹ گرفتاری ...
ڈاکٹر عاصم حسین کیس: سلیم شہزاد، قادر پٹیل ، انیس قائم خانی کے وارنٹ گرفتاری جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) انسداد دہشتگردی کی عدالت نے ایک بار پھر ڈاکٹر عاصم حسین کیس میں سلیم شہزاد، قادر پٹیل اور انیس قائم خانی کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے سماعت 13 فروری تک ملتوی کردی۔
تفصیلات کے مطابق انسداددہشت گردی کی عدالت میں ڈاکٹر عاصم کےخلاف کیس کی سماعت ہوئی جس میں ڈاکٹر عاصم حسین کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ رینجرز نے330 صفحات پر مشتمل رپورٹ مال خانے کا حصہ بنا دی ہے، نہیں معلوم ان صفحات میں ڈاکٹر عاصم کیخلاف کیا ہے۔ دوران سماعت تفتیشی افسر نے بھی مفرور ملزم سلیم شہزاد سے متعلق رپورٹ پیش کی جس میں کہا گیا سلیم شہزاد عرفیت ہے جبکہ ملزم کا اصل نام سلیم الحق ہے الیکشن کمیشن نے سلیم شہزاد کا رکارڈ دینے کے لیے مزید وقت مانگا ہے۔
سماعت کے بعد عدالت نے کیس میں مفرور ملزمان کے ایک بار پھر وارنٹ گرفتاری جاری کردیے جبکہ رینجرز کی مال خانے میں جمع کرائی گئی رپورٹ طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 13 فروری تک ملتوی کردی۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر عاصم حسین کیخلاف دہشتگردوں کا علاج کرنے کا الزام ہے اور اس کیس کے مفرور ملزمان میں پیپلز پارٹی کے رہنما قادر پٹیل، ایم کیوایم کے سلیم شہزاد اور انیس قائم خانی شامل ہیں۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -