ڈی ایچ اے سٹی اراضی سکینڈل کیس ، تینوں ملزم عدالت پیش، جسمانی ریمانڈ سے متعلق فیصلہ محفوظ

ڈی ایچ اے سٹی اراضی سکینڈل کیس ، تینوں ملزم عدالت پیش، جسمانی ریمانڈ سے متعلق ...
ڈی ایچ اے سٹی اراضی سکینڈل کیس ، تینوں ملزم عدالت پیش، جسمانی ریمانڈ سے متعلق فیصلہ محفوظ

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) احتساب عدالت نے ڈی ایچ اے سٹی اراضی سکینڈل کیس میں 2 سابق فوجی افسران سمیت 3 ملزموں کے جسمانی ریمانڈ سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیب نے تینوں ملزمان کو 6 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کے روبرو پیش کیا۔ نیب حکام نے عدالت کو بتایا کہ کمپنی سے غیر قانونی سرٹیفکیٹ سے متعلق ملزمان سے پوچھ گچھ باقی ہے اور اس سلسلے میں متعلقہ افراد کو بھی طلب کیاجا رہا ہے۔ نیب نے ملزموں سے مزید تفتیش کیلئے جسمانی ریمانڈ دینے کی استدعا کی جس پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔

مزید : اسلام آباد