ہالینڈ میں شاہین انجانے ڈرون مار گرانے لگے
ایمسٹرڈم(مانیٹرنگ ڈیسک)ایک طرف جہاں جدید ٹیکنالوجی نے دنیا کا سمیٹ کر رکھ دیا ہے وہیں اس کے انسداد کے لئے بھی کسی نہ کسی پیمانے پر کوششیں ہوتی رہتی ہیں ۔ بغیر پائلٹ طیاروں کی ہی مثال لے لیجئے ۔ دنیا بھر میں جہاں پاکستان ، افغانستان ، یمن ، صومالیہ ، عراق میں جہاں انسانوں کو میزائل سے نشانہ بنانے کے لئے ان ڈرونز کا استعمال ہو رہا ہے وہیں یورپ اور دیگر ممالک میں یہ لوگوں کو سہولیات پہنچانے ، زرعی میدانوں کی نگرانی اور اشیاءکے تبادلے کے لئے استعمال ہو رہا ہے تاہم ہالینڈ نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر پہچان میں نہ آنے والے ڈرونز کا نشانہ بنانے کے لئے شاہینوں کو تربیت دینی شروع کر دی ہے جو ڈرونز کا شکار کرینگے۔
فاکس نیوز کے مطابق ڈچ نیشنل پولیس نے مقامی کمپنی کی خدمات حاصل کر لی ہیں جو شاہینوں کو ڈرون مار گرانے کے لیے ٹریننگ دیتے ہیں۔ویسے تو سب کو پتہ ہے کہ شاہین کتنے برق رفتار اور ان کی نگاہ کتنی تیز ہوتی ہے اور یہ کہ یہ طاقتور پرندہ بھی ہے ۔آپ اس ویڈیو میں بخوبی اندازہ لگا سکتے ہیں کہ کیسے شاہین پلک جھپکنے میں ڈرون مار گراتا ہے ۔