افغان ڈی جی ایم او کا جی ایچ کیو کا دورہ، پاکستانی ہم منصب سے ملاقات

افغان ڈی جی ایم او کا جی ایچ کیو کا دورہ، پاکستانی ہم منصب سے ملاقات
افغان ڈی جی ایم او کا جی ایچ کیو کا دورہ، پاکستانی ہم منصب سے ملاقات

  

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) افغان ڈی جی ایم اونے اپنے وفد کے ہمراہ جی ایچ کیو کا دورہ کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق افغانستان کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز نے اپنے وفد کے ہمراہ راولپنڈی میں جنرل ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا ہے ۔ دورے کے دوران افغان ڈی جی ایم او نے پاکستانی ہم منصب سے بھی ملاقات کی ہے۔ ملاقات کے دوران دو طرفہ سیکیورٹی اور سرحدی انتظامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈی جی ایم اوز نے دہشتگردوں کو اپنی سرزمین استعمال نہ کرنے دینے اور آپس میں ملٹری رابطے بہتر طریقے سے جاری رکھنے پر اتفاق کیا ۔ آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک کے ڈی جی ایم اوز کی ملاقات آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے دورہ کابل کے تناظر میں کی گئی ہے۔

مزید : قومی