”کیا یہ منصوبہ چھانگا مانگا میں لگا دوں؟“شہباز شریف نے ایسی بات کہہ دی کہ سب کو سوچنے پر مجبور کر دیا

”کیا یہ منصوبہ چھانگا مانگا میں لگا دوں؟“شہباز شریف نے ایسی بات کہہ دی کہ سب ...
”کیا یہ منصوبہ چھانگا مانگا میں لگا دوں؟“شہباز شریف نے ایسی بات کہہ دی کہ سب کو سوچنے پر مجبور کر دیا

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہاہے کہ اورنج لائن منصوبہ انتہائی گنجان آباد ی میں بنایا جارہاہے جہاں لوگوں نے روز سفرکرناہوتاہے ،تو کیا اب ان کو چھوڑ کر منصوبہ چھانگے مانگے میں لگا دیتا۔

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شہبازشریف کا کہنا تھا کہ اونج لائن منصوبے میں جن لوگوں کے گھر اور دکانیں یا پلازے آتے ہیں ان کو مجبوری کے تحت وہاں سے ہٹایا جارہاہے ،جن لوگوں کے گھر منصوبے میں آ رہے ہیں ان لوگوں کو اس کا معاوضہ دیا جارہاہے ۔انہوں نے کہا کہ پہلی مرتبہ انہوں نے سٹیٹ بینک سے ٹیم لی جو کہ پراپرٹی کا سروے کرتی ہے اور اس کی قیمت کا اندازہ لگاتی ہے دوسری جانب ایک سرکاری ریٹ ہو تاہے لیکن ہم نے مارکیٹ ریٹ پر مالکان کو پیسے دینے کافیصلہ کیا ہے تاکہ کسی کا کوئی نقصان نہ ہو ۔

شہبازشریف کا کہناتھا کہ جگہ کے علاوہ اگر مکان یا دکان کی تعمیر کا جو خرچہ ہے وہ بھی اداکیا جارہاہے جبکہ اس کے علاوہ رہائشیوں کو سامان شفٹ کرنے کیلئے کرایہ بھی دیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ اگر کسی کاروباری شخص کا کاروبار کا نقصان ہواہے تو وہ بھی ادا کیا جائے گا ۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اورنج لائن منصوبے میں میرا بھی حلقہ آتاہے اور اس میں بہت با اثر لوگ ہیں میں ان کے نام نہیں لینا چاہتا کیوں کہ یہ زیادتی ہو گی ،میں نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ کسی بھی شخص کے ساتھ ناانصافی نہیں ہو نی چاہیے ،انصاف کے تمام تقاضے پورے کرنے ہیں اور کسی غریب شخص کو نقصان نہیں ہو نا چاہیے ۔

VID-20160204-WA0002 by dailypakistan

مزید : لاہور