کراچی میں جعلی سونا بنانے والے دو ملزمان گرفتار، 417 بسکٹ برآمد کر لئے گئے

کراچی میں جعلی سونا بنانے والے دو ملزمان گرفتار، 417 بسکٹ برآمد کر لئے گئے
کراچی میں جعلی سونا بنانے والے دو ملزمان گرفتار، 417 بسکٹ برآمد کر لئے گئے

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں پولیس نے کارروائی کے دوران جعلی سونا بیچنے والے گروہ کے دو ملزمان کو گرفتار کرکے جعلی سونے کے 417 بسکٹ برآمد کرلئے۔تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی کورنگی تنویر عالم اوڈھو نے کہاہے کہ شاہ فیصل کالونی میں جعل ساز ملزمان کا ایک گروہ لوگوں کو اصلی سونے کا ایک بسکٹ دکھا کر جعلی سونا فراہم کرتا تھا۔ خفیہ اطلاع ملنے پر پولیس نے شاہ فیصل کالونی بلاک دو کے عید گاہ گراو¿نڈ پپر چھاپہ مارا جہاں سے دو ملزمان ظفر علی اور منظور احمد کو گرفتار کیا جن کے قبضے سے جعلی سونے کے 417 بسکٹ برآمد ہوئے ہیں۔ ایس ایس پی کورنگی تنویر عالم اوڈھو کے مطابق تلاشی کے دوران ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان پنجاب کے علاقے سیالکوٹ سے تعلق رکھتے ہیں جو اس سے پہلے بھی کئی لوگوں سے فراڈ کر چکے ہیں۔

مزید : کراچی