عابد شیر کا لب و لہجہ وفاقی نہیں، عزیر کیساتھ تصاویر بنانے والوں کو گرفتار کیا تو پھر سب کو گرفتار کرنا ہو گا: مولانا بخش چانڈیو

عابد شیر کا لب و لہجہ وفاقی نہیں، عزیر کیساتھ تصاویر بنانے والوں کو گرفتار ...
عابد شیر کا لب و لہجہ وفاقی نہیں، عزیر کیساتھ تصاویر بنانے والوں کو گرفتار کیا تو پھر سب کو گرفتار کرنا ہو گا: مولانا بخش چانڈیو

  

حیدر آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ کے مشیر اطلاعات مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ عابد شیر علی کا لب و لہجہ وفاقی نہیں، ان سمیت کچھ اور وزراءوزیراعظم کیلئے مسائل پیدا کرتے ہیں ، عزیر کیساتھ تصاویر بنانے والوں کو گرفتار کیا گیا تو سب کو گرفتار کرنا پڑے گا۔

تفصیلات کے مطابق مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ عابد شیر علی اور بعض دوسرے وزراءوزیراعظم نواز شریف کیلئے مسائل پیدا کرتے ہیں، چوہدری نثار کو بھی ہم نے نہیں چھیڑا بلکہ انہوں نے سب کو چھیڑا اور جب تک وہ وزیر داخلہ رہیں گے تب تک نوک جھونک چلتی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ خورشید شاہ کا موقف سندھ حکومت کا موقف نہ سمجھا جائے کیونکہ وہ اپوزیشن لیڈر کی حیثیت سے بات کرتے ہیں۔

مولانا بخش چانڈیو نے مزید کہا کہ عزیر بلوچ کی گرفتاری کی باتیں 2 ماہ سے سن رہے ہیں اور اگر اس کے ساتھ تصاویر بنانے والوں کو گرفتار کیا گیا تو پھر سب کو گرفتار کرنا پڑے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ عزیر بلوچ کی مولانا طارق جمیل اور شاہد خان آفریدی کے ساتھ بھی تصاویر ہیں تو پھر انہیں بھی گرفتار کیا جائے۔ عزیر بلوچ نے مجھے بھی دعوت دی تھی لیکن میں نہیں گیا۔

مزید : کراچی /اہم خبریں