مسافروں کی مشکل آسان، پی آئی اے اور ائیربلیو کے درمیان معاہدہ ہو گیا

مسافروں کی مشکل آسان، پی آئی اے اور ائیربلیو کے درمیان معاہدہ ہو گیا
مسافروں کی مشکل آسان، پی آئی اے اور ائیربلیو کے درمیان معاہدہ ہو گیا

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز( پی آئی اے) اور ائیر بلیو کے درمیان معاہدہ ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کے ترجمان دانیال گیلانی کا کہنا ہے کہ ہڑتال سے متاثر ہونے والے مسافروں کی وجہ سے ائیربلیو کے ساتھ معاہدہ کیا گیا ہے جس کے تحت پی آئی اے کے کنفرم ٹکٹس ائیربلیو قبول کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ معاہدے سے کراچی، اسلام آباد، لاہور، دبئی، مسقط اور جدہ کے مسافر فائدہ اٹھا سکیں گے۔

مزید : قومی /اہم خبریں