شاہ رخ خان کی فلم رئیس کی شوٹنگ پر پابندی کا مطالبہ

شاہ رخ خان کی فلم رئیس کی شوٹنگ پر پابندی کا مطالبہ
شاہ رخ خان کی فلم رئیس کی شوٹنگ پر پابندی کا مطالبہ

  

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کو بھارت میں عدم برداشت سے متعلق بیان انتہائی مہنگا پڑا اور اس کے باعث انہیں خاصی مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا جس کا اثر ان کی نئی ریلیز ہونے والی فلم دل والے پر بھی ہوا جس پر کئی صوبوں میں پابندی عائد کی گئی اور یوں فلم اچھی کمائی کرنے میں ناکام رہی۔

لگتا ہے کہ مصیبتوں نے شاہ رخ خان کا پیچھا ابھی نہیں چھوڑا اور انہیں بہت دیر تک اپنے بیان کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان اس وقت گجرات میں اپنی نئی فلم ”رئیس“ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جہاں انتہاءپسند تنظیم وشوا ہندو پریشد نے ان کی فلم کی شوٹنگ منسوخ کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ویشوا پریشد ہندو کے کارکنوں نے ڈسٹرکٹ کولیکٹر کے دفتر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا اور فوری طور پر گجرات میں اس فلم کی شوٹنگ پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا۔

مزید : تفریح