کترینہ کیف اور رنبیرکپور میں علیحدگی، خوبرو حسینہ کی والدہ بھی ناکام ہو گئیں

کترینہ کیف اور رنبیرکپور میں علیحدگی، خوبرو حسینہ کی والدہ بھی ناکام ہو گئیں
کترینہ کیف اور رنبیرکپور میں علیحدگی، خوبرو حسینہ کی والدہ بھی ناکام ہو گئیں

  

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ کترینہ کیف اور رنبیر کپور کے درمیان علیحدگی تو ہو چکی ہے جس سے رنبیر کے گھر والے تو بہت خوش ہوں لیکن کوئی ایسا بھی ہے جو اس سے قطعی خوش نہیں ہو ا اور دونوں کے درمیان معاملات کو دوبارہ ٹھیک کرنے کی کوششیں بھی کر رہا ہے۔

بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق کترینہ کیف کی والدہ سوزین دونوں کے درمیان علیحدگی کی خبر سے انتہائی پریشان ہوئیں اور دونوں کے درمیان صلح صفائی کیلئے کوششیں بھی کر رہی ہیں جو اب تک ناکام ثابت ہوئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق کترینہ کی والدہ نے رنبیر کی والدہ نے اس امید کے ساتھ نیتو سنگھ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا کہ شائد رنبیر کپور کا ارادہ بدل جائے لیکن بدقسمتی سے ان کی کوشش کامیاب ثابت نہ ہو سکی کیونکہ رنبیر کپور کی ماں ان دونوں کے درمیان علیحدگی سے خوش ہیں بلکہ ان کا تو یہ بھی کہنا ہے کہ رنبیر کپور بھی یہی چاہتے تھے۔

لگتا ہے کہ اب دونوں کے درمیان صلح صفائی کی کوئی امید باقی نہیں بچی کیونکہ دونوں ستارے اس سے پہلے ہی باندرا میں موجود اپارٹمنٹ چھوڑ چکے ہیں ۔

مزید : تفریح