مشکلات کے مقابلے کا دعویٰ کرنے والوں کو پاکستان سے بھاگتے دیکھا، احتجاج حکومتی بھتہ خوری میں رکاوٹ بنے گا: تحریک انصاف

مشکلات کے مقابلے کا دعویٰ کرنے والوں کو پاکستان سے بھاگتے دیکھا، احتجاج ...
مشکلات کے مقابلے کا دعویٰ کرنے والوں کو پاکستان سے بھاگتے دیکھا، احتجاج حکومتی بھتہ خوری میں رکاوٹ بنے گا: تحریک انصاف

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے کہا کہ کنٹینر کے باعث لیگی حکومت تیل کی قیمتیں کم کرنے پر مجبور ہوئی تھی اور 6 فروری کا احتجاج حکومت کی بھتہ خوری کی راہ میں رکاوٹ بنے گا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید کی پریس کانفرنس کے ردعمل میں پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مشکلات کے مقابلے کا دعویٰ کرنے والوں کو پاکستان سے بھاگتے دیکھا ہے۔ نواز شریف کے دور میں ڈیزل پر 98 فیصد پیسے بٹورے گئے جبکہ مٹی کے تیل پر 61 فیصد اور پیٹرول پر 52 فیصد پیسے بٹورے گئے ہیں۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ موجودہ دور میں 50 لاکھ پاکستانی روزگار سے محروم کئے گئے ۔ کنٹینر احتجاج کے باعث لیگی حکومت تیل کی قیمتیں کم کرنے پر مجبور ہوئی تھی اور اب عمران خان کا احتجاج حکومت کی بھتہ خوری کی راہ میں رکاوٹ بنے گا۔

مزید : قومی /اہم خبریں