پی آئی اے کی بہتری کےلئے تجاویز دی مگر جواب نہیں ملا،آزاد کشمیرانتخابات میں بھرپور حصہ لیں گے، ،عمران خان

پی آئی اے کی بہتری کےلئے تجاویز دی مگر جواب نہیں ملا،آزاد کشمیرانتخابات میں ...
پی آئی اے کی بہتری کےلئے تجاویز دی مگر جواب نہیں ملا،آزاد کشمیرانتخابات میں بھرپور حصہ لیں گے، ،عمران خان

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت نے پی آئی اے ملازمین پر اچانک لازمی سروس ایکٹ کا نفاذکیا، جواب دیا جائے کہ اس اجلت کا کیا مقصد تھا۔ تفصیلات کےمطابق پی آئی اے ملازمین کے احتجاجی دھرنے میں شرکت کے بعدمیڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے بھی قومی ایئر لائن کی بہتری کیلئے تجاویز دی مگر ان پرنہ تو عملدرآمدکیا گیا اور نہ ہی جواب ملا ۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم بھی پی آئی اے کی بہتری چاہتے ہیں مگر نجکاری اس طرح سے نہیں کی جاتی، سب کو معلوم ہے کہ (ن) لیگ کس مقصد کےلئے نجکاری کر نا چاہتی ہے۔عمران خان نے کہا کہ ان کی پارٹی آزاد کشمیر میں ہونے والے انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی تاہم پارٹی ٹکٹس صرف انہی لوگوں کو دیئے جائےں گے جن کا ماضی داغدار نہیں رہا ہو گا۔ تفصیلات کےمطابق پی آئی اے ملازمین کے احتجاجی دھرنے میں شرکت کے بعدمیڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت نے ابھی تک آزاد کشمیر میں چیف الیکشن کمیشنر مقرر نہیں کیا اگر آزاد کشمیر میں صاف اور شفاف الیکشن ہوا تو نتائج یکسر مختلف ہونگے۔ موجودہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ(ن) لیگ دھاندلی کے بغیر انتخابات نہیں جیت سکتی ۔ ماضی کا حوالہ دیتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ دھاندلی روکنے والے خود دھاندلی میں ملوث تھے۔پی ٹی آئی کے چیئرمین کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے پچھلے تین سال کے دوران 5 ہزار ارب کے قرضے لئے، کرپشن ملک کو کھوکھلا کر رہی مگر حکمران اس طرف توجہ دینے کی بجائے اداروں کی نجکاری میں مصروف ہیں۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ آزاد کشمیر میں شفاف اور غیر جانبدار الیکشن کروائے جائےں۔

مزید : قومی /اہم خبریں