جہیز نہ لانے والی نئی نویلی دلہن کو مبینہ طور پر گلا دبا کر مار ڈالا

جہیز نہ لانے والی نئی نویلی دلہن کو مبینہ طور پر گلا دبا کر مار ڈالا
جہیز نہ لانے والی نئی نویلی دلہن کو مبینہ طور پر گلا دبا کر مار ڈالا

  

گوجرانوالہ (ویب ڈیسک) غربت کے باعث جہیز نہ لانے والی نئی نویلی دلہن کو سسرالیوں نے مبینہ طور پر گلا گھونٹ کر قتل کر دیا، پولیس نے نعش کو ہسپتال منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی، بتایا گیا ہے کہ میاں سانسی روڈ کی رہائشی 22 سالہ فضیلت کی چار ماہ قبل وقاص سے شادی ہوئی تھی، غربت کے باعث فضیلت کے اہلخانہ اسے جہیز نہ دے سکے جس پر سسرالی اسے طعنے دیتے رہتے تھے، اسی رنجش پر ہونیوالے جھگڑے کے دوران سسرالیوں نے مبینہ طور پر فضیلت کو گلا گھونٹ پر قتل کر دیا، یہ بھی بتایا جاتا ہے کہ فضیلت نے پنکھے سے لٹک کر خودکشی کی ہے، تاہم واقعہ کی اطلاع پا کر موقع پر پہنچنے والی سبزی منڈی پولیس نے نعش کو ضروری کارروائی کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر کے تفتیش کا دائرہ وسیع کر دیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تا حال کچھ نہیں کہا جا سکتا کہ فضیلت کو قتل کیا گیا ہے یا اس نے خودکشی کی، اصل حقائق تفتیش کے بعد ہی سامنے آسکیں گے۔

مزید : گوجرانوالہ