’’جو ا کیوں کھیلا‘‘آسٹریلوی خاتون کرکٹر پر چھ ماہ کی پابندی

’’جو ا کیوں کھیلا‘‘آسٹریلوی خاتون کرکٹر پر چھ ماہ کی پابندی
’’جو ا کیوں کھیلا‘‘آسٹریلوی خاتون کرکٹر پر چھ ماہ کی پابندی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

میلبورن(نیوز ڈیسک) آسٹریلیا کی وومن کرکٹ ٹیم کی ایک کھلاڑی پر آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹیسٹ میچ میں جوا کھیلنے کے الزامات ثابت ہونے پر چھ ماہ کیلئے کرکٹ کھیلنے پر پابندی لگا دی گئی۔کرکٹ کی معروف ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق 19سالہ پیپیا کلیرے نے گزشتہ سال نومبر میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیاں ڈے نائٹ ٹیسٹ میں مختلف مراحل میں چھ بار جوا لگایا۔اس جوئے کی مالیت صرف 15ڈالر تھی ۔ کرکٹ آسٹریلیا کے چیف لین روئے نے کہا کہ یہ بہت چھوٹی رقم ہے جو جوئے پر لگائی گئی لیکن ہمارے لئے یہ اہم ہے کہ پیسے میچ پر لگائے گئے۔کسی بھی کھلاڑی کو کسی قسم کے جوئے کی اجازت نہیں ہے۔ کلیرے کو سزا اس لئے دی گئی تاکہ دوسرے کھلاڑی اس سے سبق حاصل کریں۔اب کلیرے کو اینٹی کرپشن یونٹ کے ساتھ کچھ وقت گزارنا ہوگا تاکہ وہ اس بارے میں مکمل آگاہی حاصل کر سکے۔

مزید :

کھیل -