ماسکو کی مساجد میں مسلمانوں کو متعارف کرانے کی سروس

ماسکو کی مساجد میں مسلمانوں کو متعارف کرانے کی سروس
ماسکو کی مساجد میں مسلمانوں کو متعارف کرانے کی سروس

  

ماسکو (ویب ڈیسک) ماسکو کی تاریخی مسجد کے تحت مسلمانوں کو متعارف کرائے جانے کی سروس کام کر رہی ہے ۔ اس سروس کا مقصد مسلمان مردوں اور عورتوں کو بیاہ کے بندھن میں بندھنے کی خاطر متعارف کروانا ہے ۔ تعارفی سروس کی سربراہ الفیا شرافت دینووا نے بتایا کہ ہم اپنی سروس سے رجوع کرنے والوں کو اسلامی کنبے ، بچوں کی پرورش ، اسلامی روایات اور دیگر اہم معاملات سے متعلق لیکچر دیتے ہیں۔ شادی سے خواہاں مردوں اور عورتوں کے درمیان ملاقات گواہوں کی موجودگی میں کروائی جاتی ہے جیسے کہ اسلام کاتقاضا ہے۔ ٹی پارٹی کرتے ہیں ۔ یہ سب تاریخی مسجد کے احاطے میں ہوتا ہے۔ ہم ان کے کوائف لیتے ہیں جو ہم سے رجوع کرتے ہیں اور ہم سے پاس 18 سے 65برس تک کے لوگ رجوع کرتے ہیں۔

مزید : بین الاقوامی