اس برطانوی خاتون پر کوئی مرد اعتماد نہ کرے ورنہ۔۔۔

اس برطانوی خاتون پر کوئی مرد اعتماد نہ کرے ورنہ۔۔۔
اس برطانوی خاتون پر کوئی مرد اعتماد نہ کرے ورنہ۔۔۔

  

لندن (ویب ڈیسک) اگر آپ بھی اپنے جیون ساتھی سے بے وفائی کر رہے ہیں تو یہ خبر ضرور پڑھ لیں کیونکہ آپ کا ساتھی بھی آپ کی اس طرح مخبری کرواسکتا ہے۔ برطانیہ کے علاقے سرے میں ایک 28 سالہ خاتون رہتی ہیں جن کا نام ایمی ویڈ ہے۔ ایمی ویڈ دیگر خواتین سے رقم لے کر ان کے لائف پارٹنر کی جاسوسی کرتی ہے۔ خواتین ایمی کو 20 پانڈ فی ہفتہ دیتی ہیں اور اس کے عوض ایمی ان کے پارٹنرز سے فیس بک یا دیگر سوشل میڈیا ویب سائٹ پر چیٹ کرتی ہے اور انہیں پھانسنے کی کوشش کرتی ہے ۔ جو شخص ایمی کے جال میں پھنس جائے وہ اس کے ثبوت لے جا کر اس شخص کے پارٹنر کو دے دیتی ہے۔ اس کے بعد اس شخص کے ساتھ گھر میں کیا ہوتا ہے یہ تو نہیں معلوم مگر ایمی جو پیشے کے لحاظ سے فارماسسٹ ہے، اس کام سے بھی اچھی خاصی رقم کما رہی ہے۔ ایمی کا کہنا ہے کہ وہ اب تک 100 مردوں کی بے وفائی کے ثبوت ان کی پارٹنرز خواتین کو دے چکی ہے۔ ایمی کو خواتین بتاتی ہیں کہ اسے ان کے پارٹنر کے ساتھ کیسا سلوک کرنا چاہیے ، آیا ان کے ساتھ شرم و لحاظ کے دائرے میں رہ کر بات کرنی چاہیے یا منہ پھٹ اور گستاخ بن جانا چاہیے۔ ایمی کا کہنا ہے کہ مجھے بے وفا مردوں کے راز فاش کرنا اچھا لگتا ہے اور میں اس کام سے بہت لطف اندوز ہوتی ہوں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس