نجی ائیر لائنز نے عابد شیر علی کو وقت کی پابندی کا اہم سبق سکھا دیا ،وفاقی وزیر کو تاخیر سے آنے پر طیارے میں سوار ہونے سے روک دیاگیا

نجی ائیر لائنز نے عابد شیر علی کو وقت کی پابندی کا اہم سبق سکھا دیا ،وفاقی ...
نجی ائیر لائنز نے عابد شیر علی کو وقت کی پابندی کا اہم سبق سکھا دیا ،وفاقی وزیر کو تاخیر سے آنے پر طیارے میں سوار ہونے سے روک دیاگیا

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )نجی ائیر لائن نے وفاقی وزیر مملکت برائے پانی وبجلی عابد شیر علی کو وقت کی پابندی نہ کرنے پر ایسا سبق سکھا دیا جسے وہ ہمیشہ یاد رکھیں گے ،عابد شیر علی کے وقت پر نہ پہنچنے پر نجی ائیر لائن کا طیارہ پرواز کر گیا ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق وزیر مملکت عابد شیر علی نے نجی ائیر لائنز کے ذریعے کراچی سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہونا تھا ۔ نجی ائیر لائن نے عابد شیر علی کو تاخیر سے پہنچنے پر طیارے میں سوار ہونے سے روک دیا اور انہیں چھوڑ کر طیارے کو اسلام آباد روانہ کردیا گیا ۔

مزید : کراچی