مسافروں کی سہولت :پی آئی اے کے اتحاد ائیر لائن سے معاملات طے پاگئے

مسافروں کی سہولت :پی آئی اے کے اتحاد ائیر لائن سے معاملات طے پاگئے
مسافروں کی سہولت :پی آئی اے کے اتحاد ائیر لائن سے معاملات طے پاگئے

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پی آئی اے ملازمین کی ہڑتال کے باعث مسافروں کی مشکلات کم کرنے کیلئے پی آئی اے انتظامیہ کے اقدامات جاری ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس سلسلے میں اتحاد ائر لائن سے معاہدہ طے پا گیا ہے۔ جو مسافر پی آئی اے کے کنفرم ٹکٹس رکھتے ہونگے وہ اتحاد ائر لائن سے سفر کر سکیں گے۔ ان کو نئی ٹکٹ لینے کی ضرورت پیش نہیں آئے گی تاہم ٹکٹوں کی قیمت میں فرق مسافروں کو ادا کرنا ہوگا۔پی آئی اے نے شاہین ائر لائن اور رائل ائر سے بھی معاملات طے کرنا شروع کر دیئے ہیں۔ یاد رہے کہ پی آئی اے ملازمین نے نجکاری کیخلاف احتجاج شروع کر رکھا ہے اس احتجاج کے دوران فائرنگ سے تین افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔

مزید : کراچی /اہم خبریں