”یہ شرپسند نہیں پی آئی اے ملازم ہے“ ایکشن کمیٹی نے رینجرز کی پیش کردہ ویڈیو مسترد کر دی

”یہ شرپسند نہیں پی آئی اے ملازم ہے“ ایکشن کمیٹی نے رینجرز کی پیش کردہ ویڈیو ...
”یہ شرپسند نہیں پی آئی اے ملازم ہے“ ایکشن کمیٹی نے رینجرز کی پیش کردہ ویڈیو مسترد کر دی

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پی آئی اے ایکشن کمیٹی نے رینجرز کی طرف سے فائرنگ کرنے والے شخص کی ویڈیو پر کہا ہے کہ یہ شرپسند نہیں بلکہ پی آئی اے کا ملازم ہے ۔ اس نے فائرنگ نہیں کی۔

سما ٹی وی کے مطابق چیئرمین ایکشن کمیٹی کیپٹن سہیل بلوچ کا کہنا ہے کہ ویڈیو میں نظر آنے والا شخص شرپسند نہیں یہ تو پی آئی اے کا ملازم ہے ۔فائرنگ اس نے نہیں کی بلکہ فائرنگ کرنے والے کوئی اور ہیں جن کو بچانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اانسو گیس کی شیلنگ کے بعد متعدد مظاہرین نے خود کو بچانے کیلئے منہ پر کپڑا رکھا ۔ اگر اس تصویر میں کوئی اپنے منہ پر کپڑا رکھے ہوئے ہے تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ وہ شرپسند ہے۔انہوں نے کہا کہ کوئی بھی باہر سے نہیں آیا تمام لوگ ملازمین تھے۔واضح رہے کہ رینجرز نے اس ویڈیو میں نظر آنے والے ایک مشکوک شخص کے بارے میں عوام سے مدد مانگی تھی۔

مزید : قومی