”ہڑتالیوں سے کسی صورت مذاکرات نہیں ہونگے“وفاقی حکومت کا نئی ائر لائن بنانے کا فیصلہ

”ہڑتالیوں سے کسی صورت مذاکرات نہیں ہونگے“وفاقی حکومت کا نئی ائر لائن بنانے ...
”ہڑتالیوں سے کسی صورت مذاکرات نہیں ہونگے“وفاقی حکومت کا نئی ائر لائن بنانے کا فیصلہ

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی حکومت نے پی آئی اے کے ہڑتالی ملازمین کے ساتھ کسی بھی قسم کے مذاکرات نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے نئی ائر لائن بنانے کا فیصلہ بھی کر لیا ہے۔

جیو نیوز کے مطابق اس سلسلے میں ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت نے فیصلہ کر لیا ہے کہ اب ہڑتالیوں سے کسی صورت مذاکرات نہیں ہونگے۔اب نئی ائر لائن بنائی جائے گی۔ذرائع کے مطابق نئے لوگوں کے ساتھ نئی ائر لائن 120دن میں قائم کر دی جائے گی۔نئی ائر لائن کے ملازمین کی تعداد 600سے700کے درمیان ہو گی۔ واضح رہے کہ پی آئی اے کے ملازمین کئی دنوں سے ممکنہ نجکاری کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔ اس احتجاج کے دوران تین ملازمین جاں بحق ہو گئے تھے۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں