پرکشش ترین مرد و خواتین کے حامل ممالک کی فہرست جاری، نتائج ایسے کہ بھارتی آگ بگولہ اور پاکستانیوں کی باچھیں کھل گئیں

پرکشش ترین مرد و خواتین کے حامل ممالک کی فہرست جاری، نتائج ایسے کہ بھارتی آگ ...
پرکشش ترین مرد و خواتین کے حامل ممالک کی فہرست جاری، نتائج ایسے کہ بھارتی آگ بگولہ اور پاکستانیوں کی باچھیں کھل گئیں

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کے مختلف ممالک میں خوبصورتی کے مختلف معیار ہیں اور اگر کہیں سفید رنگت والے مردوں کو پسند کیا جاتا ہے تو کہیں گندمی رنگ انتہائی پرکشش خیال کیا جاتا ہے تاہم اس معاملے میں پاکستانی مرد انتہائی خوش قسمت ثابت ہوئے ہیں جنہیں دنیا بھر میں خوبصورت مردوں کی فہرست میں تیسرا نمبر دیا گیا ہے اور مزے کی بات تو یہ ہے کہ بھارتی مرد تو ٹاپ ٹین میں جگہ ہی نہیں بنا پائے۔

ایک ڈیٹنگ ویب سائٹ ”مس ٹریول“ نے دنیا بھر میں پرکشش ترین افراد سے متعلق سروے کیا اور یہ انکشاف ہوا کہ دنیا والے تو بھارتی مردوں کو خاطر میں ہی نہ لائے جبکہ پاکستانی مردوں کیلئے اتنی پسندیدگی کا اظہار کیا گیا کہ انہیں اس فہرست میں تیسرا نمبر مل گیا۔ اس ویب سائٹ نے سروے کے دوران تقریباً ایک لاکھ دس ہزار امریکی شہریوں کی رائے لی اور یہ دیکھ کر حیران رہ گئی کہ انہوں نے بھارتی مردوں پر پاکستانیوں کو ترجیح دی۔

خواتین کی فہرست میں پہلا نمبر حاصل کرنے والا ملک آرمینیا ہے اور سروے میں لوگوں نے اس ملک کی خواتین کو پرکشش ترین خواتین قرار دیا ہے۔

ویب سائٹ کی جانب سے جاری کئے گئے نتائج کے مطابق پرکشش خواتین کے حامل ملکوں کی فہرست کچھ یوں ہے۔

پرکشش ترین مردوں کے حامل ممالک کی فہرست کچھ یوں ہے۔

امید ہے کہ اس سروے کو دیکھ کر بھارتی آگ بگولہ ہو گئے ہوں گے جبکہ پاکستانیوں کی خوشی کا تو کوئی ٹھکانہ ہی نہ ہو گا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس