سعودی عرب میں خواتین کو ایک ایسی جگہ داخلے سے روک دیا گیا کہ انٹرنیٹ پر ہنگامہ برپا ہوگیا اور پھر۔۔۔

سعودی عرب میں خواتین کو ایک ایسی جگہ داخلے سے روک دیا گیا کہ انٹرنیٹ پر ...
سعودی عرب میں خواتین کو ایک ایسی جگہ داخلے سے روک دیا گیا کہ انٹرنیٹ پر ہنگامہ برپا ہوگیا اور پھر۔۔۔

  

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں خواتین کے ڈرائیونگ کرنے پر پابندی ہے اور بھی کئی پابندیاں ہیں، لیکن کوئی بھی یہ توقع نہیں کررہا تھا کہ کسی کافی شاپ میں ان کے داخلے پر بھی پابندی لگ سکتی ہے۔

یہ دلچسپ و عجیب واقعہ سعودی دارالحکومت میں پیش آیا اور دنیا بھر میں اس کا تذکرہ ہو رہا ہے۔ نیوز سائٹ ایمریٹس 24/7 کے مطابق جریر کے علاقے میں واقعے مشہور عالمی شہرت یافتہ کافی چین ”سٹار بکس“ کے ایک کیفے کے باہر یہ نوٹس لگاپایا گیا کہ خواتین کو داخلے کی اجازت نہیں۔ نیوز سائٹ کے مطابق یہ نوٹس عربی اور انگریزی زبان میں تحریر تھا جس میں کہا گیا تھا ”براہ کرم خواتین کو داخلے کی اجازت نہیں، صرف اپنے ڈرائیور کو آرڈر کرنے کے لئے بھیجیں۔ شکریہ“

مزید جانئے: شہری کی فیس بک پر لڑکی سے دوستی، 3 ماہ تک ’محبت‘ پھر ملاقات ہوئی تو وہ لڑکی کون تھی؟ ایسی حقیقت کہ لڑکا لڑکی دونوں کے ہی پیروں تلے سے زمین نکل گئی

اس نوٹس کی تصاویر سوشل میڈیا پر عام ہوئیں تو ایک ہنگامہ برپاہوگیا اور غیر ملکیوں کے ساتھ ساتھ سعودی شہری بھی خواتین کے داخلے پر عائد ہونے والی پابندی پر سراپا احتجاج بن گئے، جس کے بعد سٹار بکس نے بھی معاملے کی وضاحت پیش کردی۔ ان کا کہنا تھا کہ مذہبی پولیس کے احکامات کے مطابق کیفے میں خواتین اور مردوں کو الگ رکھنے کے لئے ایک دیوار قائم کی گئی تھی لیکن یہ دیوار منہدم ہوگئی، جس کی وجہ سے خواتین کا داخلہ ممنوع کرنا پڑا۔ سٹار بکس کا یہ بھی کہنا ہے کہ کسٹمرز کی بھگدڑ کی وجہ سے خواتین اور مردوں کے درمیان قائم کی گئی دیوار کئی دفعہ منہدم ہوچکی ہے۔ کیفے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بار بار منہدم ہونے والی دیوار کو پھر سے کھڑا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، جس کے بعد خواتین کو دوبارہ داخلے کی اجازت دے دی جائے گی۔

مزید : ڈیلی بائیٹس