لاہو:تیز رفتار گاڑی نے چار بچے کچل ڈالے، دو جاں بحق ، دو شدید زخمی

لاہو:تیز رفتار گاڑی نے چار بچے کچل ڈالے، دو جاں بحق ، دو شدید زخمی
لاہو:تیز رفتار گاڑی نے چار بچے کچل ڈالے، دو جاں بحق ، دو شدید زخمی

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) لاہورمیں ایک تیز رفتار گاڑی نے سڑک عبور کرتے ہوئے چار بچوں کو کچل ڈالاجس سے دو بچے جاں بحق اور دو شدید زخمی ہوگئے۔

سما نیوز کے مطابق چاروں بچے شیرا کوٹ میں سڑک عبور کر رہے تھے کہ ایک تیز رفتار گاڑی نے ان کو کچل دیا جس سے دو بچے موقع پر دم توڑ گئے ۔ زخمی بچوں کو ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے میں بیان کی جارہی ہے۔ گاڑی کا ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

مزید : لاہور