پی ٹی آئی جمہوری جماعت ہے ،کسی نے پارٹی الیکشن میں حصہ لینے سے نہیں روکا :چوہدری محمد سرور

پی ٹی آئی جمہوری جماعت ہے ،کسی نے پارٹی الیکشن میں حصہ لینے سے نہیں روکا ...
پی ٹی آئی جمہوری جماعت ہے ،کسی نے پارٹی الیکشن میں حصہ لینے سے نہیں روکا :چوہدری محمد سرور

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما چوہدری محمد سرورنے انٹر ا پارٹی الیکشن میں حصہ لینے سے روکنے کی خبروں کی تردید کردی ۔ان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی جمہوری جماعت ہے جس میں ہر کسی کو بات کرنے کا حق ہے ۔انہوں نے کہا کہ کسی نے پارٹی انتخاب میں حصہ لینے سے نہیں روکا ہے ۔نجی نیوز چینل دنیا نیوز کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ پارٹی آئین انتخاب میں حصہ لینے کی مکمل اجازت دیتا ہے ۔

واضح رہے کہ امیدوار برائے صوبائی صدر تحریک انصاف اور صنعتکار شہزاد یونس شیخ نے چیف انٹرا پارٹی الیکشن کمشنر کو درخواست کرتے ہوئے موقف اختیار کیاتھا کہ چوہدری محمد سرور پنجاب کے گورنر کے عہدے پر فائز رہے ہیں۔گورنر پنجاب جو کہ سرکاری عہدہ ہوتا ہے اور سرکاری عہدہ رکھنے والا عہدے سے فارغ ہونے کے بعد دو سال تک کسی بھی الیکشن میں حصہ نہیں لے سکتا۔

چیف الیکشن انٹرا پارٹی الیکشن نے شہزاد یونس شیخ کو موقف درست قرار دیتے ہوئے چوہدری محمد سرور کو پارٹی الیکشن میں حصہ لینے پر پابندی عائد کر دی تھی۔ شہزاد یونس شیخ کا کہنا تھا کہ چوہدری محمد سرور میں قائدانہ صلاحیتوں کافقدان ہے اور وہ کارکنوں کو متحد کرنے میں بری طرح ناکام رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ ان کی غلط پالیسیوں سے پارٹی کو ضمنی اوربلدیاتی ا لیکشن میں بری طرح شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

مزید : قومی