ٹینس سٹار راجرفیڈر گھٹنے کی سرجری کے باعث ایک ماہ کے لئے کورٹس سے باہر ہو گئے

ٹینس سٹار راجرفیڈر گھٹنے کی سرجری کے باعث ایک ماہ کے لئے کورٹس سے باہر ہو گئے
ٹینس سٹار راجرفیڈر گھٹنے کی سرجری کے باعث ایک ماہ کے لئے کورٹس سے باہر ہو گئے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

جنیوا (نیوز ڈیسک) شہرہ آفاق ٹینس سٹار اور سترہ مرتبہ کے گرینڈ سلم چیمپئن راجر فیڈرفٹنس مسائل کے باعث ایک ماہ تک کورٹس میں نظر نہیں آئیں گے۔فیڈرر آسٹریلین اوپن مینز سنگل سیمی فائنل میں جوکووچ کے ہاتھوں شکست کے ایک روز بعد گھٹنے کی انجری میں مبتلا ہو گئے تھے اور سوئٹزرلینڈ میں ان کے گھٹنے کی سرجری ہوئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق34 سالہ فیڈرر نے اپنے بیان میں کہا کہ فٹنس مسائل کے باعث ٹینس کورٹس سے دوری میرے لئے تکلیف دہ وقت ہے تاہم ڈاکٹرز نے یقین دہانی کرائی ہے کہ سرجری کامیاب ہوئی ہے اور وہ بہت جلد دوبارہ ٹینس کھیلنے کے قابل ہو جائیں گے۔ سرجری کے باعث فیڈرر کم از کم ایک ماہ تک ٹینس کورٹس میں نظر آئیں گے اور اسی وجہ سے وہ دبئی چیمپئن شپ اور روٹرڈیم میں شیڈول ورلڈ ٹینس ٹورنامنٹ میں شرکت نہیں کریں گے۔

مزید : کھیل