ہائی کورٹ :صوبائی پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی غیر فعال رکھنے پر پنجاب حکومت سے جواب طلب

ہائی کورٹ :صوبائی پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی غیر فعال رکھنے پر پنجاب حکومت سے جواب ...
ہائی کورٹ :صوبائی پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی غیر فعال رکھنے پر پنجاب حکومت سے جواب طلب

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائی کورٹ کے مسٹر جسٹس نے پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاونٹس کمیٹی کوغیر فعال رکھنے اورضلعی حکومتوں کی آڈٹ رپورٹس پیش نہ کرنے کے خلاف دائردرخواست باقاعدہ سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے پنجاب حکومت سے جواب طلب کرلیا۔فاضل جج کے روبرو درخواست گزارپنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمودالرشید کے وکیل شیرازذکاءنے موقف اختیارکیاکہ حکومت نے پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاونٹس کمیٹیوں کوبلا جوازغیرفعال کر رکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاونٹس کمیٹی کے روبروضلعی حکومتوں کی 2001ءسے 2015ء تک کی آڈٹ رپورٹس پیش نہیں کی گئیں۔انہوں نے بتایاکہ ضلعی حکومتوں کے فنڈزمیں 200 ارب روپے کی خوردبردکاخدشہ ہے لہذا عدالت آڈٹ رپورٹس پبلک اکاونٹس کمیٹیوں کے روبروپیش کرنے کاحکم دے۔ وکیل نے کہاکہ آڈیٹرجنرل کی جانب سے بیان دیاجاچکا ہے کہ ضلعی حکومتوں کاآڈٹ کر کے رپورٹ گورنر پنجاب کوبھجوا دی گئی ہے،اس کے باوجود یہ آڈٹ رپورٹ ابھی تک پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاو ¿نٹس کمیٹی میں پیش نہیں کی گئی۔ انہوں نے عدالت سے استدعاکی کہ پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاو ¿نٹس کمیٹی کوفعال کرنے اور ضلعی حکومتوں کی آڈٹ رپورٹس پنجاب اسمبلی میں پیش کرنے کا حکم دیا جائے۔ عدالت نے درخواست باقاعدہ سماعت کے لئے منظورکرتے ہوئے پنجاب حکومت سے دوہفتوں میں جواب طلب کرلیاہے۔

مزید : لاہور