عدلیہ اور وکلاءمیںمعمولی اختلاف بھی عدلیہ پر عوام کا اعتماد متزلزل کرسکتا ہے ،چیف جسٹس ہائی کورٹ

عدلیہ اور وکلاءمیںمعمولی اختلاف بھی عدلیہ پر عوام کا اعتماد متزلزل کرسکتا ...
عدلیہ اور وکلاءمیںمعمولی اختلاف بھی عدلیہ پر عوام کا اعتماد متزلزل کرسکتا ہے ،چیف جسٹس ہائی کورٹ

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )چیف جسٹس ہا ئی کورٹ لاہور مسٹر جسٹس اعجاز الا حسن نے کہا ہے کہ وکلا ءاور عدلیہ میں معمولی اختلاف بھی عدلیہ پر عوام کا اعتماد متزلزل کرسکتا ہے ۔عدلیہ اور وکلاءکامشترکہ مقصدعدالتی نظام پر عوام کے اعتماد کو مستحکم کرنا ہے اس مقصد کے حصول کےلئے بار اور بینچ کے درمیان با ہمی ہم آہنگی کی فضاءنہا یت ضروری ہے۔ وہ ہا ئی کورٹ بار ایسو سی ایشن بہاولپور میں وکلاءسے خطاب کر رہے تھے۔ تقریب میں صدر ہا ئی کورٹ بار ایسوسی ایشن سردار خیر محمد بھڈیرہ نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا۔ تقریب میں ہا ئی کورٹ بہاولپور بنچ کے مسٹر جسٹس محمد امیر بھٹی ، مسٹر جسٹس جیمز جوزف ، مسٹر جسٹس خالد محمود ملک، مسٹر جسٹس ظفر اللہ خاکوانی اور ملتان ہائی کورٹ کے مسٹر جسٹس سردار محمد شمیم خان اور جسٹس (ر) فرخ محمود کے علاوہ بہاولپور ڈویژن کی ضلعی اور تحصیل بارز ایسوسی ایشنوں کے عہدیداروں اور ضلعی عدلیہ کے ججز نے بھی شرکت کی۔ چیف جسٹس لاہور ہا ئی کورٹ نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ بار اوربنچ میں باہمی احترام اور پیار کا رشتہ ہے ۔ ہمیں اس رشتے کو مضبوط تر بنانا ہے۔ تاکہ عام آدمی کیلئے حصول انصاف کی فراہمی کا نصب العین بخوبی انجام پا سکے ۔ انہوں نے کہا کہ بار اوربنچ ایک ہی گاڑی کے دو پہیے ہیں اور دونوں کاا ہم بنیادی کام فراہمی انصاف ہے اور ان اداروں کے درمیان خلیج نہیں ہونی چا ہیے کیونکہ ان کے درمیان تھوڑی سی بھی خلیج لوگوں کے عدلیہ پر اعتما د کو متزلزل کر دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت صورتحال یہ ہے کہ وکلاءکی تعداد میں خاصہ اضافہ ہوا ہے ۔ تاہم 80فیصد سنجیدہ مقدمات صرف 20فیصد وکلاءکے پاس جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان محنتی وکلاءاپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کر تے ہو ئے 20فیصد وکلاءکی صف میں شامل ہوں ۔ انہو ں نے کہاکہ وکلاءاپنی تمام تر توا نا ئیاںاور صلاحیتیں اپنے پیشے پر مر کوز کریں۔ انہوں نے کہا کہ زیر التوا دیوانی اور فوجداری مقدمات نمٹانے کیلئے ڈویژنل بنچ تشکیل دیئے جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ بہاولپوربنچ میں مزید نئے ججز تعینات کئے جا ئیں گے ۔ ان کا کہنا تھاکہ بہاولپور بار بہترین تاریخی روایات کی حامل ہے اور لوگوں کو حصولِ انصاف کی فراہمی کیلئے بھرپور کر دار ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے بہاولپور بار کی لا ئبریری کیلئے کتب کی فراہمی کا علان کیا۔قبل ازیں صدر بہاولپور بار ایسوسی ایشن سردار خیر محمد بھڈیرہ نے کہا کہ یہاں کی بار بہترین پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے حامل وکلاءپر مشتمل ہے جنہوں نے قانون کی بالا دستی کیلئے اہم کر دار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بار نے ما ضی کی فرسودہ روایات ختم کر کے اچھی بہترین روایات کا آغاز کیا ہے۔تقریب سے قبل چیف جسٹس لاہور ہا ئی کورٹ مسٹر اعجاز الاحسن نے ہا ئی کورٹ بار کے سبزہ زار میں” پلکن © ©“ کا پود ا لگایا اس مو قع پر سینئر جج مسٹر جسٹس سردار محمد شمیم خان نے ”پائن“ کا پودا لگایا ۔

مزید : لاہور