یہ چینی آدمی ریلوے سٹیشن کے باہر بیٹھا مرغیاں کیوں ذبح کررہا ہے؟ وجہ ایسی کہ کوئی عام انسان کبھی تصور بھی نہیں کرسکتا
بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) چین میں ایک شخص کو گھر واپس جانے کے لیے ریلوے سٹیشن پر مرغیاں ذبح کرنی پڑ گئیں۔لی نامی یہ شخص نوکری سے واپس چینی شہر وین ژو میں واقع اپنے گھر جا رہا تھا،اور اس کے پاس 2زندہ مرغیاں تھیں جو اس نے اپنے کام کی جگہ پر خود پالی تھیں اور انہیں وہ اپنے خاندان کے لیے لیجا رہا تھا۔ مگر چین میں ایک قانون ہے کہ کوئی بھی شخص زندہ مرغیاں اپنے ساتھ لے کر ٹرین میں سوار نہیں ہو سکتا۔ جب سکیورٹی والوں نے لی کو یہ بتایا تو وہ ریلوے سٹیشن سے باہر نکلا، ایک چھری خریدی اور وہیں بیٹھ کر مرغیوں کو ذبح کیا اور دوبارہ سکیورٹی چیک پوائنٹ پر پہنچ گیا۔ اب اسے سکیورٹی والے نہیں روک سکتے تھے، کیونکہ قانون میں لکھا تھا کہ ’’زندہ‘‘ مرغیاں نہیں لیجائی جا سکتیں لیکن اب لی کے پاس زندہ نہیں بلکہ مردہ مرغیاں تھیں۔ویب سائٹ شنگھائسٹ ڈاٹ کام کی رپورٹ کے مطابق اس سے قبل بھی اس طرح کا ایک واقعہ ہو چکا ہے جس میں ایک خاتون نے اسی طرح ریلوے سٹیشن پر اپنی مرغیاں ذبح کی تھیں۔