بائیس سال پرانے مقدمہ میں قاتل کے ڈیتھ وارنٹ جاری ،11فروری کو پھانسی دی جائے گی
لاہور(نامہ نگار)سیشن جج لاہورنذیراحمد گجانہ نے بھولا نامی شہری کے قاتل محمد آزاد کے ڈیتھ وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔مجرم کو11فروری کوکوٹ لکھپت جیل میں پھانسی دی جائے گی۔مجرم محمد آزاد راوی روڈ کا رہنے والا ہے اس کے خلاف تھانہ راوی روڈ پولیس نے 1993ءمیں بھولا نامی شخص کو قتل کرنے کا مقدمہ درج کررکھا تھا۔ مذکورہ کیس میں فاضل جج نے جرم ثابت ہونے پر مذکورہ مجرم کو سزائے موت سنائی تھی ۔ مجرم نے سزا کے خلاف اعلی عدالتوں تک اپیل کی جو مسترد ہوگئی۔سپریٹنڈنٹ کوٹ لکھپت جیل نے سیشن جج لاہور کومجرم کو پھانسی دینے کے لئے درخواست بھجوائی جس پر عدالت نے مجرم کو پھانسی دینے کی تاریخ 11فروری مقررکردی۔مجرم کو صبح 6 بجے تختہ دار پر لٹکایا جائے گا۔