سیاچن میں برفانی تودہ گرنے سے ملبے تلے دبے10 بھارتی فوجی ہلاک ہو گئے

سیاچن میں برفانی تودہ گرنے سے ملبے تلے دبے10 بھارتی فوجی ہلاک ہو گئے
سیاچن میں برفانی تودہ گرنے سے ملبے تلے دبے10 بھارتی فوجی ہلاک ہو گئے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک )سیا چن میں برفانی تودہ گرنے سے برف کے نیچے دب جا نے والے 10بھارتی فوجی ہلاک ہو گئے ۔بھارتی وزیر اعظم نے فوجیوں کی ہلاکت پر اظہارافسوس اظہار کیا ہے ۔واضح سیاچن گلیشیئر کے شمالی حصے میں جموں و کشمیر کے قریب بھارتی فوجی کیمپ پر برفانی تودہ گرا تھا جس میں دس بھارتی فوجی برفانی تودے کے نیچے دب گئے تھے ۔کرنل ایس ڈی گوسوامی کا کہنا تھا کہ 19 ہزار فٹ کی بلندی پر بھارتی فوج گشت کررہے تھے کہ ان پر برفانی تودہ آگر جس کے نتیجے میں کم از کم 10 اہلکار ملبے تلے دب گئے ہیں۔بھارتی فوج کو شدید سردی کے باعث امدادی کامو ں میں مشکلات کا سامنا تھا ۔پاک فوج نے بھارت کو ملبے کے نیچے سے اہلکار نکالنے کی پیشکش بھی کی تھی۔تاہم بروقت امدادی کارروائی نہ ہونے پر بھارتی اہلکار ہلاک ہو گئے ۔ اس سے پہلے  جنوری کے مہینے میں 4 بھارتی فوجی تودہ گرنے سے ہلاک ہوچکے ہیں. پچھلے سال بھی لداخ کے علاقے میں برفانی تودہ گرنے سے 4 بھارتی فوجی ہلاک ہوئے تھے۔واضح رہے کہ 2012 میں سیاچن پر پاکستانی فوجیوں پر برفانی تودہ گرگیا تھا جس کے نتیجے میں 124 فوجی جوان اور 11 سویلین شہید ہوگئے تھے

مزید : بین الاقوامی