پی آئی اے کا خسارہ نہ ہوتا تو ہر شہری کو صحت اور تعلیم کی سہولیات دے سکتے تھے:چیئرمین نجکاری کمیشن محمد زبیر

پی آئی اے کا خسارہ نہ ہوتا تو ہر شہری کو صحت اور تعلیم کی سہولیات دے سکتے ...
پی آئی اے کا خسارہ نہ ہوتا تو ہر شہری کو صحت اور تعلیم کی سہولیات دے سکتے تھے:چیئرمین نجکاری کمیشن محمد زبیر

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین نجکاری کمیشن محمد زبیر نے کہا ہے کہ نجکاری کا مقصد ملازمین کو نوکری سے فارغ کرنا نہیں اداروں اور محکموں کو مستحکم کرنا ہے،پی آئی اے کا خسارہ نہ ہوتا تو ہر شہری کو صحت اور تعلیم کی سہولیات دے سکتے ہیں۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے محمد زبیر نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کبھی بھی نجکاری کے خلاف نہیں تھی ، نجکاری کا مقصد اداروں اور محکموں کو مستحکم کرنا ہے،ملازمین کو نوکری سے فارغ کرنا نہیں ہے،ہم نے کسی ملازم کو گھر جانے کانہیں کہا۔انہوں نے کہا کہ نجکاری سے اداروں کی مالی حالت بہتر ہوگی،حکومت نے پیشہ وارانہ بورڈ آف ڈائریکٹرز لگائے ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں مثال دی جاتی ہے کہ دوسرے ممالک کی ائیرلائنز بہتر کام کر رہی ہیں،ہماری حکومت میں پی آئی اے کے جہازوں میں اضافہ ہوا ہم دیکھیں گے کہ آنے والی حکومت کتنے جہاز خریدتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کا جو خسارہ ہے وہ نہ ہو تو ہم پاکستان کے ہر شہری کو صحت اور تعلیم کی بہتر سہولیات دے سکتے ہیں۔ 

مزید : قومی