سی ٹی ڈی کی کارروائی ،درجنوں افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث 3دہشت گردگرفتار

سی ٹی ڈی کی کارروائی ،درجنوں افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث 3دہشت گردگرفتار
سی ٹی ڈی کی کارروائی ،درجنوں افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث 3دہشت گردگرفتار

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک )شہر قائد میں انسداد دہشت گردی فورس نے مختلف علاقوں میں کارروائی کر کے3دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔تفصیل کے مطابق سی ٹی ڈی فورس نے کراچی کے علاقے لیاری اور جیکسن میں کارروائیا ں کی جس کے نتیجے میں تین دہشت گردوں کو گرفتا کیا گیا ۔ایس پی سی ٹی ڈی خرم وارث کا کہنا ہے گرفتار ملزم عمر اور سلمان کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے جو امام بارگاہوں پر فائرنگ کا اعتراف کر چکے ہیں جبکہ گرفتار تیسر ے ملزم کی شناخت عدنان ے نام سے ہوئی ہے جو کہ لسانی بنیادوں پر 30سے زائد قتل کا اعتراف کر چکا ہے ۔ملزم عدنان نے اعتراف کیا ہے کہ وہ لوگوں کو بسوں سے اتار کر قتل کردیتا تھا  ۔ 

مزید : کراچی