پی ایس ایل کا پہلا معرکہ:، ۱129کے ٹارگٹ کیلئے کوئٹہ جیت کی طرف گامزن،10اوورز میں 2 وکٹ پر 86رنز بنا لئے

پی ایس ایل کا پہلا معرکہ:، ۱129کے ٹارگٹ کیلئے کوئٹہ جیت کی طرف گامزن،10اوورز ...
پی ایس ایل کا پہلا معرکہ:، ۱129کے ٹارگٹ کیلئے کوئٹہ جیت کی طرف گامزن،10اوورز میں 2 وکٹ پر 86رنز بنا لئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان سپر لیگ کا پہلا معرکہ اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان دبئی کرکٹ سٹیڈیم میں ہوا ۔  کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔اسلام آباد کی ٹیم کی قیادت مصبا ح الحق نے کی۔ پی ایس ایل کا پہلا اوور انور علی نے کیا جو میڈن رہا جبکہ پہلی بال شین واٹسن نے کھیلی۔محمد نواز کی باولنگ نے اسلام آباد کی بیٹنگ تباہ کر کے رکھ دی۔ سپنر نے چار اوورز میں صرف 14رنز دے کر 4وکٹیں حاصل کیں۔ اسلام آباد نے 20 اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 128رنز بنا ئے اس طرح کوئٹہ کو جیت کیلئے 129رنز کا ٹارگٹ ملا۔ ایک موقع پر اسلام آباد کی ٹیم شدید مشکلات کا شکار تھی اور 100رنز بھی مشکل نظر آرہے تھے لیکن اس وقت کپتان مصباح الحق 41اور آندرے رسل 35نے ٹیم کو کچھ سہارا دیا ۔بابر اعظم 15رنز بنا سکے۔شرجیل خان دس اور عمر امین بغیر رن بنائے آوٹ ہوئے۔سیم بلنگز صرف دو رنز بنا سکے۔شین واٹسن 15رنز بنا کر محمد نواز کی گیند پر آوٹ ہو ئے۔انور علی، عمر گل اور ذوالفقار بابر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔جواب میں کوئٹہ نے طوفانی انداز میں آغاز کیا اور صرف 8 اوورز میں2 وکٹ کھو کر72رنز بنا لئے۔کوئٹہ کی ٹیم اس وقت جیت کی طرف گامزن ہے اس کو جیت کیلئے مزید 43رنز چاہئے اور اس کی 8وکٹیں باقی ہیں۔لیوک رائٹ نے انتہائی جارحانہ بیٹنگ کی اور وکٹ کے چاروں طرف شاندار سٹروکس لگائے۔انہوں نے پی ایس ایل کی پہلی نصف سنچری سکور کی۔

مزید :

ورلڈ T20 -