بشار الاسد جنیوا مذاکرات کو ناکام بنانے کی کوشش میں ہیں : فرانسیسی وزیر خارجہ

بشار الاسد جنیوا مذاکرات کو ناکام بنانے کی کوشش میں ہیں : فرانسیسی وزیر خارجہ
بشار الاسد جنیوا مذاکرات کو ناکام بنانے کی کوشش میں ہیں : فرانسیسی وزیر خارجہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پیرس(مانیٹرنگ ڈیسک) فرانس نے شام کے صدر بشار الاسد پر الزام لگایا ہے کہ وہ جنیوا میں جاری امن مذاکرات کو اپنی عسکری مہم میں شدت پیدا کر کے ناکام بنانے کی کوشش کر رہے ہبں۔

جرمن ریڈیو کے مطابق فرانسیسی وزیر خارجہ لاراں فابیوس نے کہا کہ حلب کے نزدیک جنگی مہم میں شدت حقیقت میں جنیوا مذاکرات کو سبوتاژ کرنے کی کوشش ہے۔ فابیوس کے مطابق لندن میں ڈونرز کانفرنس کے موقع پر عالمی رہنماوں کی موجودگی میں اس صورت حال کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔ دوسری جانب روسی وزیر خارجہ لاوروف نے گزشتہ روز کہا تھا کہ مذاکرات کے موقع پر جہادیوں پر حملے روکنا بلاجواز ہے۔