شمالی کوریا کے میزائل تجربات نے خطے کو شدید خطرات سے دوچار کر دیا :صدر جنوبی کوریا

شمالی کوریا کے میزائل تجربات نے خطے کو شدید خطرات سے دوچار کر دیا :صدر جنوبی ...
 شمالی کوریا کے میزائل تجربات نے خطے کو شدید خطرات سے دوچار کر دیا :صدر جنوبی کوریا

  

پیانگ یانگ (مانیٹرنگ ڈیسک)جنوبی کوریا کی خاتون صدر  پارک گئیون ہئی   نے شمالی کوریا کے راکٹ تجربے پر مذمت کے ساتھ ساتھ سخت تنقید بھی کی ہے۔

غیر ملکی  میڈیارپورٹس کے مطابق جنوبی کوریا کی صدر نے  شمالی کوریائی تجربے کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے کہا کہ شمالی کوریا کے جوہری اور بیلاسٹک میزائل کے تجربات نے جزیرہ نما کوریا میں امن کو شدید خطرات سے دوچار کر دیا ہے۔انہوں نے شمالی  کوریا کے میزائیل  تجربات  کو خطے کی سلامتی کے لیے "ناقابل قبول چیلنج" قرار دیا ہے۔ واضح رہے کہ شمالی کوریا نے اقوام متحدہ کی سمندری معاملات کی نگران ادارے انٹرنیشنل میری ٹائم ایجنسی کو مطلع کیا ہے کہ آٹھ فروری سے پچیس فروری کے دوران وہ زمین کے مشاہدے کے لیے راکٹ کے ذریعے ایک سیٹلائٹ فضا میں چھوڑنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

مزید : بین الاقوامی