آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر میں اہم اجلاس کی اندرونی کہانی ،وزیر اعظم کو مودی کی ”حقیقت “اور ”را“کی حالیہ کارروائیوں کے ثبوت دے دئیے

آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر میں اہم اجلاس کی اندرونی کہانی ،وزیر اعظم کو مودی کی ...
آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر میں اہم اجلاس کی اندرونی کہانی ،وزیر اعظم کو مودی کی ”حقیقت “اور ”را“کی حالیہ کارروائیوں کے ثبوت دے دئیے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک ) انٹر سروسز انٹیلی جنس ”آئی ایس آئی “ہیڈ کوارٹر میں ملکی سیکیورٹی صورتحال پر ہونے والے اہم اجلاس کی اندرونی کہانی منظر عام پر آگئی ہے ،اجلاس میں وزیر اعظم کو بتا یا گیا بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی حالیہ دوستی پالیسی دراصل ”بغل میں چھری ،منہ میں رام رام“کی عکاسی ہے ۔نجی نیوز چینل ”دنیا نیوز “کے مطابق اجلاس میں بتا یا گیا کہ بھارت میں پٹھان کوٹ حملے میں نا اہلی اور اندرونی ہاتھ سے توجہ ہٹانے کے لیے پاکستان کی باچا خان یونیورسٹی میں دہشت گردی کرا ئی گئی۔آئی ایس آئی کے ہیڈ کوارٹر میں ہونے والے اجلاس میں وزیر اعظم اور آرمی چیف کوملک میں بد امنی پھیلانے والی غیر ملکی ایجنسیوں پر بریفنگ دیتے ہوئے بتا یا گیا کہ بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“پاکستان کی ایک بڑی سیاسی جماعت میں مکمل سرایت کر چکی ہے اور ”را“نے مذہبی اور بلوچ قوم پرست دہشت گردوں کے لیے خزانے کا منہ کھول دیا ۔اجلاس میں شرکا ءکو بھارتی خفیہ ایجنسی اور افغان ایجنسی این ڈی ایس کی پاکستان مخالف کارروائیوں کے ثبوت بھی دکھائے گئے۔ اس موقع پر وزیر اعظم کو نیشنل ایکشن پلان کی کمزوریوں پر بھی غور کرایا اور بتایا گیا کہ پنجاب میں بھی بھرپور آپریشن کی ضرورت ہے۔

مزید : قومی /اہم خبریں