گھوٹکی میں دلہن غائب ،دولہا کا سسرالیوں کے گھر کے باہر دھرنا
گھوٹکی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سیاسی دھرنوں سے تو ہم اچھی طرح واقف ہے ہیں مگر گھوٹکی میں ہوا اپنی نوعیت کا انوکھا دھرنا جب دولہا بارات لیکر دلہن کے گھر پہنچا مگر دولہا سمیت تمام باراتی یہ دیکھ کر حیران رہ گئے جب دلہن کے گھر تالا پڑا ہوا تھا اور دلہن اپنے گھروالوں سمیت غائب تھی۔دولہا بلاول لغاری نے دلہن کے گھر کے باہر باراتیوں سمیت دھرنا دیتے ہوئے کہا کہ میری شادی کروائی جائے اور اب وہ دلہن لیکر ہی جائے گا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق دولہا بلاول نے بتایا کہ میرا 15 سال پہلے نکاح ہوا تھا اور آج رخصتی تھی۔دولہا نے مزید بتایا کہ لڑکی والوں نے رشتے کے بدلے ہم سے رشتہ دینے کا مطالبہ کیا تھا مگر جب بات نہ بنی تو دلہن اپنے گھر والوں سمیت گاﺅں ہی چھوڑگئی۔ دولہا بلاول لغاری نے ابھی تک دھرنا دیا ہوا ہے اور اس کا کہنا ہے کہ جب تک دلہن میرے ساتھ رخصت نہیں کی جاتی اس وقت تک دھرنا جاری رہے گا۔
TapMad نے ہمہ وقت سرگرم رہنے والوں کے لئے انٹرٹینمنٹ کی نئی دنیا متعارف کروادی،پڑھنے کیلئے کلک کریں