کوٹ لکھپت جیل میں دو سگے بھائیوں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا

کوٹ لکھپت جیل میں دو سگے بھائیوں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا
کوٹ لکھپت جیل میں دو سگے بھائیوں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا

  

لاہور( این این آئی) کوٹ لکھپت جیل میں دو سگے بھائیوں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا، پھانسی سے قبل دونوں مجرموں کی اہلخانہ سے ملاقات بھی کرائی گئی تھی۔بتایا گیا ہے کہ کوٹ لکھپت جیل میں دو بھائیوں منشاءاور سلمان کو علی الصبح پھانسی دی گئی ۔

شادی کے سیزن میں اس چیز سے بال دھونے سے ان میں ایسی چمک آئے گی کہ سب آپ کی تعریف کرنے پر مجبور ہوجائیں گے،کلک کریں

اس موقع پر سکیورتی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے ۔غیر متعلقہ افراد کو جیل کی طرف آنے کی اجازت نہیں تھی۔ دونوں بھائیوں سلمان اور منشا نے 1996 ءمیں دو افراد کو فائرنگ کرکے قتل کیا تھا، جرم ثابت ہونے پر عدالت نے سزائے موت سنائی تھی، عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کرتے ہوئے دونوں مجرموں کو پھانسی دی گئی ۔جیل انتظامیہ کی جانب سے ضروری کارروائی کے بعد دونوں بھائیوں کی میتیں ورثاءکے حوالے کردی گئی ہیں۔

TapMad نے ہمہ وقت سرگرم رہنے والوں کے لئے انٹرٹینمنٹ کی نئی دنیا متعارف کروادی،کلک کریں

مزید :

لاہور -